26 جنوری 2014 - 20:30
ایران، شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر حارجہ محمد جواد ظریف نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ شامی عوام، انتخابات کے ذریعے اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔

ابنا: ایران کے وزیر خارجہ نے تہران میں فرانس کے سابق وزیر خارجہ دوشارٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شام میں خونریزی کے خاتمے اور اس ملک کا بحران سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے ذریعے مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔محمد جواد ظریف نے علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے علاقائی ملکوں کے ہاتھوں امن کے تحفظ پر بھی تاکید کی۔انھوں نے کہا کہ ایران، خلیج فارس کی اجتماعی سلامتی کیلئے پہلے ہی ایک فارمولہ پیش کرچکا ہے جو ابھی بھی موثر ہے جس میں کچھ اور نکات شامل کئے جانے کی گنجائش موجود ہے۔اس ملاقات میں فرانس کے سابق وزیر خارجہ نے بھی ایران کو ایک بااثر ملک قرار دیتے ہوئے علاقائی و عالمی سلامتی میں ایران کے کردار کی اہمیت پر تاکید کی۔

.......

/169